دبئی ۔ویلنگٹن کے بیسن ریزرو میدان پر میزبان نیوزی لینڈ کے ساتھ کھیلا گیا دوسرا ٹسٹ میچ ڈرا کرانے کے ساتھ ہی ہندوستانی کرکٹ ٹیم آئی سی سی کی ٹسٹ ٹیموں کی درجہ بندی میں دوسرے مقام پر قائم ہے ۔ یہ ٹسٹ میچ ہارنے کی صورت میں ہندوستان ی ٹیم تیسرے مقام پر کھسک جاتی ۔ ہندوستان نے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں دو میچوں کی ٹسٹ سیریز 0-1 سے گنوائی ۔ اسے اس سیریز سے پانچ درجہ بندی پوائنٹس کا نقصان ہوا ، لیکن وہ قسط وار نفع – نقصان سے بچ گئی ۔ دوسری طرف ، کیوی ٹیم کو اس سیریز سے پانچ ریٹنگ پوائنٹس ملے ، جن کی بدولت وہ ایک مقام کی چھلانگ کے ساتھ ساتویں نمبر پر پہنچ گئی ۔ اس نے ویسٹ انڈیز کو اس مقام سے ہٹا دیا ، اور اب کیریبین ٹیم آٹھویں نمبر پر ہے ۔ ٹسٹ ٹیموں کی درجہ بندی میں جنوبی افریقہ 133 پوائنٹس کے ساتھ پہلے مقام پر ہے ، جبکہ ہندوستان کے اکاؤنٹ میں 112 پوائنٹس ہیں ۔ اسے ویلنگٹن ٹسٹ ہارنے کی صورت میں آسٹریلیا ( 111 ) سے خطرہ تھا ، جو تیسرے سے دوسرے نمبر پر پہنچ سکتا تھا ۔انگلینڈ کی ٹیم 107 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے ، پاکستان 100 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور سری لنکا 89 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے
نمبر پر ہے ۔ زمبابوے کی ٹیم 34 پوائنٹس کے ساتھ نویں اور بنگلہ دیش 19 پوائنٹس کے ساتھ 10 ویں نمبر پر ہے ۔