نئی دہلی(بھاشا) خریداری بڑھنے سے دہلی تیل بازار میں آج چنندہ خوردنی تیلوں کی قیمتوں میں ۱۰۰ روپئے کوئنٹل تک کی تیزی درج کی گئی ۔ بازار ذرائع کے مطابق بنولہ مل ڈلیوری ہریانہ اور خام پام تیل ایکس کانڈلا تیل کی قیمت بالترتیب ۵۰ روپئے اور ۱۰۰ روپئے کی تیزی کے ساتھ بالترتیب ۶۳۰۰ روپئے اور ۵۴۰۰ روپئے کوئٹل بند ہوئی ۔ وہیں دال بازار میں آج مونگ کی دال کی قیمتوں میں تیزی آئی ۔
بازار ذرائع کے مطابق مونگ اور مونگ کی دال چھلکا مقامی کی قیمت ۱۵۰ روپئے کی تیزی کے ساتھ بالترتیب ۶۲۰۰ :۷۴۰۰اور ۷۳۰۰:۷۷۰۰ روپئے کوئنٹل بند ہوئی جبکہکابلی چنا چھوٹا کی قیمت ۱۰۰ روپئے کی گراوٹ کے ساتھ ۳۸۰۰ :۵۸۰۰ روپئے کوئنٹل بند ہوئی ۔ چنا کی قیمت ۲۸۵۰:۳۸۰۰ سے گھٹ کر ۲۸۰۰:۳۵۰۰روپئے کوئنٹل بند ہوئی ۔ اس کے علاوہ کرانہ بازار میں آج ہلدی اور زیرہ کی قیمتوں میں ۱۰۰ روپئ
ے کوئنٹل کی تیزی درج کی گئی ۔بازار ذرائع کے مطابق ہلدی کی قیمت ۱۰۰ روپئے کی تیزی کے ساتھ ۶۹۰۰ سے ۱۱۹۰۰روپئے کوئٹل بندہوئی ۔ زیرہ عام اور زیرہ اعلیٰ کوالٹی کی قیمت ۱۰۰ روپئے کی تیزی کے ساتھ بالترتیب ۱۱۴۰۰ سے ۱۱۸۰۰ روپئے اور ۱۵۵۰۰ سے ۱۵۸۰۰ روپئے کوئنٹل بند ہوئی ۔ وہیں اناج بازار میں آج مکا کی قیمت میں۵ روپئے کوئنٹل کی تیزی درج کی گئی ۔