اترپردیش کے گورنر وریاستی یونیورسٹیوں کی چانسلر آنندی بین پٹیل نے خواجہ معین الدین چشتی اردو عربی فارسی یونیورسٹی کا نام تبدیل کرنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے وزیر تعلیم و نائب وزیر اعلی ڈاکٹر دنیش شرما سے کہا کہ وہ اس ضمن میں مناسب کاروائی کریں۔
ریاستی راجدھانی لکھنؤ کے سیتا پور ہردوئی پاس پر واقع خواجہ معین الدین چشتی اردو عربی، فارسی یونیورسٹی میں منعقد چوتھے سالانہ جلسہ تقسیم اسناد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے گورنر آنندی بین پٹیل نے کہا کہ خواجہ معین الدین چشتی اردو ۔عربی، فارسی یونیورسٹی کے نام میں اردو۔عربی، فارسی کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہاں ہرقسم کی تعلیم دی جاتی ہے
جلسہ تقسیم اسنادسے خطاب کرتے ہوئے آنندی بین نے کہا کہ یہاں آنے سے پہلے یونیورسٹی کا نام سن کر میرا خیال تھا کہ یہاں پر صرف اردو۔عربی، فارسی زبان کی ہی تعلیم دی جاتی ہوگی لیکن جب وہ یہاں آئیں تو پتہ چلا کہ ان زبانوں کے ساتھ یہاں کامرس، کمپیوٹر، صحافت اور تعلیمات کی بھی تعلیم جاتی ہے۔