نئی دہلی (بھاشا)منافع وصولی کی فروخت کے سبب دہلی صرافہ بازار میں چاردن کی تیزی کے بعد آج سونے اور چاندی کی قیمتوں میں گراوٹ درج کی گئی۔ سونے کی قیمت ۱۰۰ روپئے کی گراوٹ کے ساتھ ۳۱۳۵۰روپئے فی دس گرام اور چاندی کی قیمت ۴۵۵ روپئے کے نقصان کے ساتھ ۴۷۴۴۵ روپئے فی کلو بند ہوئی ۔ بازار ذرائع کے مطابق موجودہ بلند سطح پر اسٹاکسٹوں کی منافع وصولی کی فروخت اور خردہ مانگ کمزور پڑنے سے سونے اور چاندی کی قیمتوں میں گراوٹ آئی ۔ گھریلو بازار میں سونا ۹ء۹۹ فیصد خالص اور ۵ء ۹۹ فیصد خالص کی قیمت ۱۰۰ روپئے کی گراوٹ کے ساتھ بالترتیب۳۱۳۵۰ روپئے اور ۳۱۱۵۰ روپئے فی دس گرام بند ہوئی ۔