کولکاتا: بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے جمعہ کوکہا کہ بنگلہ دیش نے بنگلہ دیش کی آزادی کی جنگ کے دوران ہندوستان کے تعاون کوہمیشہ یاد رکھے گا۔
دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ اور خوشگوار تعلقات کی ترقی ہونی چاہئے۔ حسینہ نے کہا ‘ہم اپنی جنگ آزادی میں ہندوستان کے تعاون کے لئے ہمیشہ شکرگزاررہیں گے، ہم اسے کبھی نہیں بھولیں گے’۔
شیخ حسینہ نے کولکاتا پہنچنے پرکہا ‘میں یہاں سوربھ گانگولی کی دعوت پرآئی ہوں۔ ہندوستان بنگلہ دیش کے درمیان پنک بال سے یہ پہلا ٹسٹ میچ ہے۔ ایسے میں اس میچ کا گواہ بننےکےلئے میں آئی ہوں۔ یہاں پرہندوستانی ناظرین کے ذریعہ مجھے بہت سارا پیارملا ہے’۔ شیخ حسینہ نے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا ‘ ہندوستان نے بنگلہ دیش کے ایک کروڑسے زیادہ مہاجرین کو پناہ دی’۔ انہوں نےکہا ‘ہم اس دوستانہ اورباہمی تعلقات کوبرقراررکھنا چاہتے ہیں۔
ممتا بنرجی سے ملاقات کے بعد شیخ حسینہ نے کہا کہ ہندوستان اوربنگلہ دیش ہمیشہ قریب رہیں گے اوران کے رشتے خوشگوار رہیں گے۔ انہوں نے کہا ‘مجھے نہیں لگتا کہ ہم بہت اچھا کھیل رہے ہیں، لیکن مجھے یقین ہے کہ ہم مستقبل میں بہترکھیلیں گے’۔ ممتا بنرجی نے آج کہا کہ بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ کے ساتھ ان کی میٹنگ خوشگواررہی۔ ممتا بنرجی نےکہا ‘یہ صرف آپسی ہم آہنگی والی ملاقات رہی، ہم نے دوطرفہ تعلقات کے بارے میں کئی موضوعات پرتبادلہ خیال کیا’۔ بنرجی نے کہا ‘امید ہے کہ آنے والے دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات قریب تر ہوں گے۔