ہندوستانی فٹبال کیلئے آج بڑادن ہے۔ عالمی شہرت یافتہ سٹی فٹبال گروپ( سی ایف جی) نے انڈین سپرلیگ کی ٹیم ممبئی سٹی ایف سی میں میجورٹی اسٹیک حاصل کرنے کے سمجھوتے پررضا مندی جتائی ہے۔ ممبئی سٹی ایف سی ، سٹی فٹبال گروپ نیٹ ورک کا آٹھواں کلب ہوگا۔
سی ایف جی کلب کے پاس 65فیصد شیئر ہونگے وہیں موجودہ شیئر ہولڈروں، ایکٹر اور فلم پروڈیوسررنبیرکپوراوربمل پاریکھ کے پاس مشترکہ طور سے 35فیصد حصہ داری رہے گی۔ یہ سرمایہ کاری کچھ فٹبال کلبوں کی منظوری کے بعدپوری ہوجائے گی۔
ایکویژیشن ( تحویل) کا اعلان آج سی ایف جی کے چیف ایگزیکٹوآفیسر سوریانواورفٹبال اسپورٹس ڈیولیپمنٹ لمیٹڈ اورریلائنس فاونڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی نے کیا۔اس موقع پر کلب کے فینس بھی موجود تھے۔ اس سمجھوتے سے ممبئی سٹی ایف سی کو گروپ کے کمرشیل اورفٹبال کے متعلق تجربات سے کا فائدہ حاصل ہوگا۔ ساتھ ہی کلب کی پہنچ سی ایف جی گلوبل کمرشیل پلیٹ فارم تک ہوگی۔ ممبئی سٹی ایف سی کا گھریلو میدان 8,000 کی صلاحیت والا ممبئی فٹبال ایریناہے جو ایک کثیرالمقاصد اسپورٹس فیشیلٹی، اندھیری اسپورٹس کمپلیکس میں واقع ہے۔
سی ایف جی کے اب دنیا بھر میں 13 آفس اور 8 فٹبال کلب اور فٹبال سے متعلق کاروبار ہیں۔ مارچ 2013 میں اپنے قیام کے بعد سے گروپ کی کافی توسیع ہوئی ہے اوراب 2,000 سے زیادہ ملازمین کو روزگاردیتا ہے اور اس میں 1,500سے زیادہ فٹبال کھلاڑی ہیں جوہرسال 2,500 سے زیادہ میچ کھیلتے ہیں۔
’ سٹیزنس گیونگ‘ مہم کے ذریعہ ،سی ایف جی نے اپنے 2019 ایڈیشن میں ممبئی سمیت برصغیر کے 6 ملکوں میں پھیلے کمیونٹی پروگراموں میں حصہ لیاہے۔
انڈین سپر لیگ اورہندوستانی فٹبال میں سٹی فٹبال گروپ کا خیر مقدم کرتے ہوئے نیتا امبانی نے کہا۔’’ یہ ایک تاریخی موقع ہے، ہندوستانی فٹبال نے جو اونچائیاں حاصل کی ہیں یہ اس کا جشن ہے، ہندوستان میں فٹبال کو لیکریہ ہمارے عزائم اورویژن کو ثابت کرتا ہے۔‘‘
یہ ہندوستانی فٹبال کی بڑھتی مقبولیت اور ہندوستان کے فٹبال کے شائقین کی ناقابل فراموش حمایت کا ثبوت ہے۔ یہ ہمارے فٹبال، ہمارے کلچر اور کھیل کو فروغ دینے کی ہماری کوششوں کیلئے فخر کا لمحہ ہے۔ ہمارے نوجوانوں کی طاقت اور صلاحیت ہندوستان کوآج دنیا کا سب سے پرکشش عالمی موقع فراہم کرتی ہے وہ بھی ہرشعبہ میں اورخاص طورسے کھیل میں‘ سبھی ہندوستانی فٹبال اسٹیک ہولڈروں کی طرف سے، میں سٹی فٹبال گروپ کااستقبال کرتی ہوں اور ہندوستانی فٹبال میں ان کی دلچسپی اور بھروسے کیلئے ان کی شکرگزارہوں۔
مجھے یقین ہے کہ ممبئی سٹی ایف سی اور ہندوستانی فٹبال اس تاریخی شراکت داری سے کافی مستفیض ہونگے۔‘ اس موقع پراپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سٹی فٹبال گروپ کے چیئرمین خلدون المبارک نے کہا۔’’ ہم مانتے ہیں کہ سرمایہ کاری مکمل طور سے ممبئی سٹی ایف سی، سٹی فٹبال گروپ اورہندوستانی فٹبال کوبدل کررکھ دے گی۔
سٹی فٹبال گروپ ہندوستان میں فٹبال کے مستقبل کیلئے اور ممبئی سٹی ایف سی کیلئے پابند عہد ہے۔ ‘‘انہوں نے مزید کہا کہ ہم ممبئی سٹی ایف سی کے مداحوں اور مقامی کمیونٹی میں سرگرم رول نبھانے کیلئے بے حد بے چین ہیں اور اپنے ساتھی مالکوں کے ساتھ کام کرکے کلب کو جلد سے جلد تیار کرنے کی کوشش کریں گے۔‘‘سی ایف جی نے سٹی فٹبال گروپ انڈیا کے چیف ایگزیکٹوآفیسر کے طورپرسینئر وائس پریزیڈنٹ ڈیمیئن ولوبی کومقرر کیا۔ ڈیمیئن آنے والے ہفتوں میں سنگا پور سے ممبئی منتقل ہونگے۔