ناگپور ،؛ ناگپور پولیس نے جمعرات کو ایک مقامی عدالت کی طرف سے مہاراشٹرا کے سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کو سمن بھیج دیا مسٹر فڑنویس پر انتخابی حلف نامے میں ان کے خلاف دو فوجداری مقدمات کے بارے میں معلومات چھپانے کا الزام تھا اور عدالت نے انہیں اس سلسلے میں سمن جاری کیاتھا
صدر تھانہ علاقے کے ایک افسر نے بتایا کہ یہ سمن مسٹر فڑنویس کے گھر یہاں بھیجا گیا ہے۔ یہ سمن اس دن بھیجا گیا تھا جب مہاراشٹر میں شیوسینا کی زیرقیادت حکومت نےحلف لیا تھا مجسٹریٹ عدالت نے یکم نومبر کو انتخابی حلف نامے میں دو مجرمانہ مقدمات چھپانے کے لئے مسٹر فڑنویس کے خلاف فوجداری کارروائی کا مطالبہ کرنے والی اپیل دوبارہ تشکیل دی تھی۔ شہر کے وکیل ستیش اوکےنے مسٹر فڑنویس کے خلاف فوجداری کارروائی شروع کرنے کے لئے عدالت میں اپیل دائر کی تھی۔
ممبئی ہائی کورٹ نے ایڈووکیٹ ستیش اوکےکی عرضی کو خارج کرنے والی نچلی عدالت کے حکم کو برقرار رکھا تھا ۔ لیکن سپریم کورٹ نے یکم اکتوبر کو مجسٹریٹ عدالت کو ستیش اوکےکی اپیل پر کارروائی کرنے کا حکم دیاتھا۔