کانپور: مولانامحمدعلی جوہر فینس ایسوسی ایشن کے قومی صدرحیات ظفرہاشمی کی رہنمائی میں عصمت دری کے ملزمین پربنے قانون پرفوراًکارروائی کرنے اور ۱۵دنوں کے اندرعصمت دری کے ملزمین کو پھانسی کی سزادینے کا مطالبہ کیاگیا۔
شکشک پارک نوین مارکیٹ پریڈ میں جوہر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے ہاتھ میں پھانسی کا پھندہ لے کر مظاہرہ کیا۔ساتھ ہی صدرجمہوریہ کے نام کی عرضداشت ضلع مجسٹریٹ کانپور کے ذریعہ سے بھیجی۔
ملک کوشرمسارکردینے والے بہیمانہ جرم عصمت دری کے ہزاروں معصوم بچیوں کی زندگی خراب کرنے والے درندوں کیلئے دفعہ ۳۷۶میں تبدیلی کرنے اور عصمت دری کرنے والوں کو ۱۴دنوں میں پھانسی دینے کا مطالبہ کیا گیا۔
گزشتہ دوبرس میں ہوئی متواتر عصمت دری وارداتوں کے بعد حکومت ہند کے ذریعہ عصمت دری پر بنائے گئے قانون کو عمل میں لانے کی ضرورت ہے۔مظاہرہ میں شامل قومی صدر حیات ظفرہاشمی کے علاوہ محمد ایشان ،نبیل خان،محمد شارق سکریٹری، ہاشم رضوی ،فیض بیگ، حامد خان، زبیر احمد، علی حسین ،محمد علی وغیرہ لوگ موجودرہے۔