بارہ بنکی (نامہ نگار)عام آدمی پارٹی کی جھاڑو چلاؤ بے ایمان بھگاؤ مہم آج چوتھے دن بھی جاری رہی۔ اس سلسلہ میں ایک ریلی رام نگر مہادیوا ، ترلوک پور ، سہاری، چڑیامئو، صورت گنج اور محمد پارک کھالہ ہوتے ہوئے فتح پور پہنچی جہاں ریلی جلسہ میں تبدیل ہوگئی۔ راستہ میں جگہ جگہ نکڑ جلسوں کا انعقاد کرتے ہوئے بدعنوان لوگوں کو اقتدار سے باہر کا راستہ دکھانے اور عام آدمی کو اقتدار تک پہنچانے کے لئے لوگوں میں بیداری پیدا کی۔ مہم کی قیادت دنیش چندر گوتم نے کی۔ نکڑ جلسہ میں تقریر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عاپ بدعنوانی کو ختم کرنے کا عہد کرتے ہوئے بدعنوان لوگوں کو اقتدار سے بے دخل کرنے کیلئے عوامی بیداری مہم شروع کرے گی۔
اس موقع پر نوین، مہندر سنگھ، وید پرکاش، ستندر، دیویندر، امر بہادر، دنیش کمار کے علاوہ منوج کمار، اشوک کمار ، سندر لال اور سنیل ورماوغیرہ موجود تھے۔