گورکھپور (نامہ نگار)چوری چورا علاقہ کے شیو پور گاؤں کا باشندہ گورکھ راجستھان میں مزدوری کرتاہے اس کے دوبیٹے کرن اور شرن باہر رہتے ہیں۔ گاؤں میں بیوی میرا، بیٹی خوشبو اور آٹھ سالہ بیٹا ملھو رہتاہے۔گورکھ کی بیٹی خوشبو نے بتایا کہ گزشتہ شب جنگہا علاقہ کا ایک نوجوان اس کے گھر آیا وہ اور اس کا بھائی کمرے میں تھے ۔ جھوپڑی کے باہر نوجوان اس کی ماں میرا سے گفتگو کررہاتھا۔ اچانک کسی مسئلہ کے سلسلہ میں دونوں کے درمیان تن
ازعہ ہوگیا۔نوجوان نے کمرے کو باہر سے بند کردیااور میرا کے ہاتھ پیر باندھ کر آگ لگادی اس کے بعد نوجوان موقع سے فرار ہوگیا۔ آگ لگنے کے بعد میرا چیخنے لگی اس کی آواز سن کر خوشبو اور ملھو رونے لگے۔ اسی دوران مقامی لوگ موقع پر پہنچ کر آگ کو بجھایا لیکن میرا کافی حد تک جھلس چکی تھی ۔ گاؤں کے لوگوں نے میرا کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا جہاں اس کی حالت تشویشناک دیکھ کر ڈاکٹروں نے اسے میڈیکل کالج بھیج لیکن میڈیکل کالج میں علاج کے دوران میرا کی موت ہوگئی۔ گاؤں کے لوگ اس معاملے میں کچھ بھی کہنے سے گریز کررہے ہیں۔
جائے موقع پر ایک گھڑی، چابی کا گچھا،گڈو نام کے نوجوان کا شناختی کارڈ اور سنیل کے نام سے ایک پین کارڈ ملا ہے۔ شناختی کارڈ اور پین کارڈ میں ایک ہی نوجوان کی تصویر چسپاں ہے۔ ایس او چوری چورا رام اشیش یادو نے بتایا کہ ابھی تک انہیں اس معاملہ کا علم نہیں ہے۔ تحریر ملنے کے بعد ہی کارروائی کی جائے گی۔ جائے موقع پر موجود خوشبو نے بتایا کہ گڈو اکثر ان کے گھر آتا تھا۔گزشتہ روز اس کی ماں کھاد لینے کے لئے گئی ہوئی تھی اور شام کو دیر سے گھر واپس آئی اس کے کچھ ہی دیر کے بعد گڈو بھی وہاں پہنچ گیا اور جھوپڑی میں بیٹھ کر دونوں بات چیت کرنے لگے۔ ایس پی آکاش کلہری نے بتایا کہ خاتون کو آگ کے حوالے کرنا کا الزام نوجوان پر عائد کیا گیاہے۔ پولیس ملزم کو تلاش کررہی ہے۔