نئی دہلی: لوک سبھا میں منظوری کے بعد راجیہ سبھا میں شہریت ترمیمی بل پربحث کے بعد ووٹنگ ہوئی۔ اس دوران راجیہ سبھا میں بھی یہ بل منظورہوگیا ہے۔ حکومت کے حق میں 125 ووٹ پڑے جبکہ بل کی مخالفت میں 105 ووٹ پڑے۔ اس طرح سے اب شہریت ترمیمی بل کودونوں ایوانوں سے منظوری مل چکی ہے۔
اس کے بعد راجیہ سبھا کی کارروائی جمعرات کو 11 بجےدن تک کےلئےملتوی کردی گئی۔ اس سے قبل سلیکٹ کمیٹی کے پاس بل کو بھیجنے سے متعلق ووٹنگ ہوئی تھی، لیکن ووٹنگ میں تجویز مسترد ہوگئی تھی۔ ووٹنگ کے لحاظ سے یہ بل سلیکٹ کمیٹی کو نہیں بھیجا جائےگا۔ اس دوران بڑی خبر یہ ہےکہ شیوسینا نے واک آؤٹ کیا۔ جبکہ جے ڈی یونے حکومت کے حق میں ووٹنگ کی ہے۔
شہریت ترمیمی بل کوسلیکٹ کمیٹی کے پاس بھیجنے اورآئندہ سیشن میں لانے کے اپوزیشن کےمطالبہ کی تجویزمسترد ہوگئی ہے۔ اس پورے معاملے پرکانگریس صدر سونیا گاندھی نے پہلا بیان دیتے ہوئےآج کے دن کو ‘کالا دن’ قرار دیا ہے۔