کلکتہ/13 دسمبر(یو این آئی)وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج ایک بار پھر بنگال میں شہریت ترمیمی بل اور این آر سی کو نافذ نہیں کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے خلاف ریاست گیر مہم چلائی جائے گی بنگال کے سیاحتی شہر دیگھا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این آر سی اور شہریت ترمیمی بل ایک ہی سکے کے دورخ ہیں اور دونوں کا مقصد ایک خاص کمیونیٹی کو نشانہ بناناہے۔
وزیرا علیٰ نے کہا کہ مذہبی تفریق پر مبنی کوئی بھی قدم کو بنگال میں پذیرائی نہیں ملے گی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ این آر سی اورشہریت ترمیمی بل کی وجہ سے ہندوستان اپنے دوستوں سے محروم ہوجائے گی۔بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ نے ہندوستان کا دورہ رد کردیا ہے۔شمال مشرقی ہند اور آسام اس وقت جل رہا ہے۔
خیال رہے کہ کچھ وجوہات کی وجہ سے جاپان کے وزیر اعظم بھی ہندوستان کا دورہ رد کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت جو کچھ ہورہا ہے اس کی وجہ سے ہندوستان کی عزت کو عالمی سطح پر نقصان پہنچنے گا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست بھر میں ترنمول کانگریس کے کارکنان احتجاج کریں گے اور عوام کو بتائیں گے اس بل کو پاس کرانے کے مقاصدکیا ہیں۔اس کا آغاز امبڈیکر کے مجسمے سے شروع کیا جائے گا۔اسی طرح جادو پور سے جلوس نکالا جائے گا۔
وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکزی حکومت ایک خاص نظریے سے لوگوں کو بنیادی حقوق سے محروم کررہی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہاکہ بی جے پی کے خوف سے لوگ احتجاج کرنے سے بھی گریز کررہے ہیں کیوں کہ اگر وہ احتجا ج کریں گے۔