واشنگٹن: امریکا نے پاکستانی عدالت کی جانب سے حافظ سعید پر فرد جرم عائد کرنے کے اقدام کا خیر مقدم کیا اور اسلام آباد پر زور دیا ہے کہ ان کے خلاف مکمل قانونی چارہ جوئی اور الزامات پر تیزی سے مقدمہ چلایا جائے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق حافظ سعید کالعدم جماعت الدعوۃ (جے یو ڈی) گروپ کے سربراہ اور شہر ممبئی میں 26 نومبر 2008 کو ہونے والے حملوں کے مرکزی ملزم ہیں۔
قبل ازیں 11 دسمبر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے حافظ سعید اور ان کے 3 ساتھیوں حافط عبدالسلام بن محمد، محمد اشرف اور ظفر اقبال پر دہشت گردی کے لیے مالی معاونت پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔
We welcome the indictment of Hafiz Saeed and his associates. We call for #Pakistan to ensure a full prosecution and expeditious trial in line with its intl obligations to counter terrorist financing and bring the perpetrators of terrorist attacks like 26/11 to justice. AGW
— State_SCA (@State_SCA) December 11, 2019