ممبئی (وارتا)ریزرو بینک آف انڈیا نے مہاراشٹریہ کے دو امداد باہمی بینکوں’ کسان نگری سہکاری بینک مریادت‘ اور’اورنگ آباد ضلع اودیوگک ایوم شہر ی سہکاری بینک ‘ پر پانچ پانچ لاکھ روپئے جرمانہ عائد کیا ہے ۔ ریزرو بینک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کسان نگری سہکاری بینک نے گارنٹی معاملوں پر آر بی آئی کی جانب سے جاری رہنماں ہدایات سے متعلق بینکنگ ایکٹ کی دفعہ ۳۵(۲) اور ۴۶(۱) کی خلاف ورزی کی ہے ۔ آر بی آئی نے کہا کہ جانچ میں اور نگ آباد ضلع اودیوگک ایوم شہری سہکاری بینک کو آڈٹ نظام پر ریزور بینک کی ہدایات کی خلاف ورزی کا قصور وار پایا گیا ہے۔
وہیں این ایس ای اور بی ایس ای نے ریگولیٹری انکشاف قوانین پر عمل درآمد نہ کرنے والی تقریباً۶۰۰ درج فہرست کمپنیوں کے خلاف تقریباً ۱۱ سو معاملوں پر انکا کارو بار م
عطل کیا ہے۔ سیبی کی جانب سے گزشتہ سال شیئر بازاروں کو درج فہرست سمجھوتے پر عمل در آمد نہ کرنے والی کمپنیوں سے نمٹنے سے متعلق ہدایت جاری کئے جانے کے بعد ایکسچینج کی یہ پہلی بڑی شروعات ہے ۔ اس سمجھوتے کے تحت بڑی کمپنیوں کے لئے سالانہ رپورٹ ، شیئرو ہولڈروں کے اعداد و شمار ، سہ ماہی اور سالانہ مالیاتی نتائج اور کارپوریٹ کام کاج سے متعلق رپورٹ مقررہ وقت میں سونپنا لازمی ہے۔ سیکڑوں کمپنیوں کی جانب سے اس سمجھوتے کے مختلف ضابطوں پر عمل در آمد نہ کرنے کے بعد ریگولیٹری نے شیئر بازاروں سے کہا ہے کہ وہ عمل در آمد یقینی بنانے کیلئے زیادہ مضبوط نظام قائم کریں۔