چین اور امریکہ کے درمیان مسلسل بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر نے دنیا میں دوسری سرد جنگ شروع ہونے کے خطرے سے خبردار کردیا۔ ان کے مطابق یہ دوسری سرد جنگ پہلی سے بھی زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے۔

ایک ہسپانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے ہنری کسنجر نے کہا کہ بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان ایک نئی سرد جنگ شروع ہو سکتی ہے۔ سابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا دونوں ملکوں کے پاس ایک جیسے معاشی وسائل ہیں جو پہلی سرد جنگ کے دوران نہیں تھے۔
یاد رہے پہلی سرد جنگ 1940 کی دہائی کے وسط سے شروع ہوکر 1990 کی دہائی کے اوائل تک امریکہ اور سوویت یونین کے درمیان جاری رہی تھی۔









