نئی دہلی: پیر کی شام چندی گڑھ میں کنسل اور نیاگاؤں ٹی پوائنٹ کے قریب ایک بم کا شیل پایا گیا، حکام نے بتایا کہ جس علاقے میں بم پایا گیا ہے وہ پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان کی رہائش گاہ سے 2 کلومیٹر سے زیادہ دور نہیں ہے۔ پولیس نے بتایا کہ بم کی اطلاع ملتے ہی وہ فوراً موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔فوری طور پر بم ڈسپوزل سکواڈ کو موقع پر روانہ کر دیا گیا۔
انتظامیہ نے فوج کو بھی واقعے سے آگاہ کیا۔ چندی گڑھ کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے نوڈل آفیسر سنجیو کوہلی نے کہا کہ ہم نے زندہ بم ناکارہ بنا دیا ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی موہالی اور چندی گڑھ سے پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ وہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔