نام کاحصہ محمد ہونے پر برطانوی رکن پارلیمنٹ محمد یاسین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے بیڈ فورڈ سے رکن پارلیمنٹ محمد یاسین ایم پی کو لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر کینیڈا کی پرواز میں سوار ہونے سے روکا گیا۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ محمد یاسین کو کافی دیر تک روک کر سوالات کے بعد جانے دیا گیا، انہیں کامنز کے ساتھ کینیڈا جانا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد یاسین ایم پی کو کینیڈاسے واپسی پر بھی اضافی سوالات بھگتنا پڑے، ان کو بتایا گیا کہ ان کا نام محمد ہونے کے سبب انہیں روکا گیا۔
لیبر کمیٹی کے سربراہ کلائیو بیٹس نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ گزشتہ ہفتے پیش آنے والا واقعہ ناقابل قبول ہے، واقعہ اسلامو فوبک ہونے کے سبب برطانیہ میں کینیڈا کے ہائی کمیشن کو تحریری آگاہ کیا جائےگا۔
برطانیہ میں رواں سال لڑکوں کا سب زیادہ رکھا جانے والا نام ‘محمد’ ہے
کلائیو بیٹس کے مطابق محمد یاسین سے پوچھا گیا کہ وہ کہاں پیدا ہوئے،چاقو یا کوئی دوسرا ہتھیار تو ساتھ نہیں لے جا رہے۔
البتہ واقعے کے بعد محمد یاسین کو کینیڈین امیگریشن کے پارلیمنٹری سیکرٹری اور ائیر کینیڈاکی جانب سے معذرت موصول ہوئی ہے۔
ڈپٹی اسپیکر راجر گیل کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کام کیلئے سرکاری دورے میں اس واقعے کا پیش آنا ناقابل قبول ہے۔