ممبئی : ریلائنس انڈسٹریز کے سربراہ اور متمول ترین بزنسمین مکیش امبانی کی رہائش گاہ کے باہر بارود سے بھری مشتبہ اسکارپیو کار پائی گئی۔ ممبئی میں انٹیلیا کے قریب جلیٹن کا ذخیرہ برآمد ہوا ہے۔ ممبئی پولیس، فارنسک ٹیم اور ڈاگ اسکواڈ موقع پر پہونچ گئے اور تحقیقات شروع کردی۔ دھماکہ خیز مواد کے ساتھ ایک خط بھی ملا ہے جس سے یہ سمجھا جارہا ہے کہ بہت بڑا حادثہ ہونے والا تھا۔







