نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 سے صحت یاب ہونے والے افراد کا خون سنگین حد تک بیمار مریضوں کے علاج بلکہ دیگر کو اس کا شکار ہونے سے بچا سکے گا۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔واشنگٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کے سائنسدان اس وقت حکومتی منظوری کے منتظر ہیں تاکہ وہ اس بیماری کو شکست دینے والے مریضوں کے بلڈ پلازما کو انسانوں پر آزمائش کرکے دیکھیں کہ یہ طریقہ کار مدافعتی نظام کو بڑھانے میں کس حد تک مدد دیتا ہے۔









