کویت :انشورنس کمپنی سے فراڈ کرنے کے چکر میں امریکی شہری نے رقم دے کر اپنی ٹانگیں کٹوادیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میسوری کی پولیس نے ٹانگیں کٹنے والے ہی نوجوان کو حراست میں لے لیا، امریکی شہری نے پیسے دے کر کرائم کرنے والے افراد سے اپنی ٹانگیں کٹوالیں اوراس کوبرش ہاگ حادثے کا نام دے دیا ہے، برش ہاگ ایک مشین ہے جو کھیتوں میں ٹریکٹر سے منسلک ہوتی ہے اور اس کے ساتھ بلیڈ جڑے ہوتے ہیں۔
پولیس نے ابتدائی تشویش شروع کی تو کئی عجیب و غریب چیزیں دیکھنے کو ملی ، سب سے پہلے اس کی کٹی ہوئی ٹانگیں جائے وقوعہ یا اس کے آس پاس کہیں نہیں پائی گئیں جو کہ عجیب تھا، دوسرا ٹانگیں اتنی صفائی سے کاٹی گئی تھیں کہ ایسا نہیں لگتا تھا کہ انہیں برش ہاگ سے کو ئی حادثہ پیش آیا ہو۔
مزید تشویش کرنے سے پتہ چلا کہ ٹانگیں کٹوانے والا شہری چلنے پھرنے سے معذور تھا،جس سے سوال پیدا ہوا کہ وہ جائے وقوع پر پہنچا کیسے؟تمام تشویش کے بعد متاثر ہونے والے شہری سے جب مزید پوچھ گوچھ کی تو اس نے حقیقت سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہاکہ انشورنس کمپنی سے فراڈ کرنے کیلیے اس نے اپنی بیکار ٹانگیں ایک 60 سال کے فرد کو پیسے دے کر کٹوا دیں۔