غاصب اسرائيل کی نیشنل بیمہ کمپنی کی سائٹ پر سائبر حملہ ہوا ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع نے مقبوضہ فلسطین میں اس سائبر حملے کی خبر دیتے ہوئے اعلان کیا ہےکہ اسرائیل کی نیشنل بیمہ کمپنی کی سائٹ کو ہیک کر لیا گیا ہے جس سے اسّی لاکھ صیہونیوں کے شناخت تک ہیکروں کو دسترسی حاصل ہو گئی ہے۔
ہیکروں نے اس سائبر حملے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے اور اعلان کیا ہے کہ طوفان الاقصی آپریشن شروع ہونے کے بعد سے صیہونی حکومت کی مختلف سائٹوں پر سائبر حملہ کر کے ان سائٹوں کو مسلسل ہیک کیا جاتا رہا ہے۔
کچھ عرصے قبل صیہونی حکومت کے ایک نیوز چینل کی سائٹ کو بھی ہیک کر لیا گیا تھا۔ صیہونی حکام نے بھی بارہا اعتراف کیا ہے کہ ان کی فوجی سیاسی اور دیگر شعبوں کی سائٹوں کو ہیک کیا جارہا ہے۔