نئی دہلی : نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکڑنے پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں قومی پرچم لہرایا۔ کل سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس سے ایک روز قبل نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے صحن کے گیٹ پر قومی پرچم لہرایا گیا۔لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔









