نو دی مطابق 29 دسمبر کی تاریخ ایرانی عوام کے قابل فخر کارناموں کے حامل ایک سنہری باب کی حیثیت رکھتی ہے۔ ایران میں رائج ہجری شمسی کیلینڈر کی تاریخ نو دی مطابق 29 دسمبر یوم بصیرت کے موقع پر پورے ایران میں اسلامی انقلاب، اسلامی جمہوری نظام اور رہبر انقلاب اسلامی سے اعلان وفاداری کے لئے بڑی بڑی ریلیاں نکالی جاتی ہیں اور ایران کے با شعور عوام ایک بار پھر اسلامی جمہوری نظام اور رہبر انقلاب اسلامی سے اپنی وفاداری کا بھرپور اعلان کر کے دشمنوں اور ان میں سرفہرست امریکہ کے منہ پر زور دار طمانچہ رسید کرتے ہیں۔









