پرتاپ گڑھ :ضلع کے چہارم مرحلے کے انتخاب کیلئے نامزدگی کے اختتام کے بعد پرچہ کی جانچ میں کل 21 پرچوں میں غلطی پائے جانے پر جہاں خارج کر دیا گیا وہیں ایک پرچہ پر فیصلہ محفوظ ہے جب کہ کل 87 امیدوار کا پرچہ درست پایا گیا ۔سب سے زیادہ اسمبلی حلقہ رانی گنج میں اور سب سے کم امیدوار سہ زور آزاد امیدوار راجہ بھیاء کے حلقے کنڈا میں ہیں ۔
ضلع الیکشن دفتر سے جاری پریس ریلیز کے بموجب پرتاپ گڑھ کے بی جے پی اور اپنادل ،ایس ،اتحاد کے امیدوار کے ذریعہ دو مختلف حلف نامہ دینے کے سبب جانچ میں انکے پرچہ پر بحث جاری ہونے سے فیصلہ نہیں ہو سکا ۔اعداد شمار کے مطابق پرتاپ گڑھ میں کل نامزدگی 23 خارج 8 باقی 15،رانی گنج کل 22 خارج 5 باقی 17 , وشواناتھ گنج کل 18 خارج 4 باقی 14 , رام پور خاص کل 18 خارج 3 باقی 15 ,پٹی کل 15 خارج ایک باقی 14 ،بابا گنج کل 7 , کنڈا کل 6 امیدواروں کے پرچے درست پائے گئے ۔پرتاپ گڑھ اسمبلی حلقے سے بی جے پی و اپنادل اتحاد کے امیدوار کے پرچہ پر تادم کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے ۔