جموں، 23 جولائی ؛جموں و کشمیر پولیس نے جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب کو جموں کے مضافاتی علاقہ کاناچک میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک ایک ڈرون پایا ہے جس کے ساتھ آئی ای ڈی نصب تھا۔
انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے گزشتہ رات قریب ایک بجے کاناچک علاقے میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک آئی ای ڈی سے لیس ایک ڈرون زمین پر گرا پڑا دیکھا۔
ذرائع نے بتایا: ‘اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ کاناچک کی ایک ٹیم گراہ پٹن نامی گائوں میں پہنچی جہاں اس نے ایک ڈرون اور ایک پیکٹ دیکھا’۔
انہوں نے بتایا: ‘پیکٹ سے آئی ای ڈی برآمد ہوا ہے جس کا وزن تین سے ساڑھے تین کلو گرام تھا’۔