پرتاپ گڑھ: اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ کے جیٹھوارا علاقے میں ایک شرابی نے معمولی بات پر اپنی سگی بہن کا قتل کردیا۔
پولیس ذرائع نے پیر کو بتایا کہ رام چندر کا پورا گاؤں باشندہ دھرمیندر عرف دھیرج کا ایک ہفتے پہلے موبائل فون کے سلسلے میں بہن سے تنازع ہوگیا تھا۔
اتوار کی رات میں سوتے وقت دھرمیندر نے اپنی بہن کو گولی ماردی اور اس کے بعد پیٹ میں چاقو مار کر قتل کردیااور فرار ہوگیا۔