بلندشہر: ضلع کے نرسینا تھانہ علاقے کے تحت گرام جلال پور میں جمعہ/ہفتہ کی دیر رات عمر رسیدہ کسان کو اس کے گھر سے بلا کر گلا ریت کر قتل کردیا گیا۔سی او بھاسکر مشرا نے بتایا کہ نرسینا تھانہ علاقے کے گرام جلالپور میں 65سالہ کسان نتھو ولد چھدا کو جمعہ کی دیر رات ایک نامعلوم شخص نے اس کے گھر پہنچ کر آواز دی اور اپنے ساتھ لے گیا۔
جب کسان کافی دیر تک واپس نہیں لوٹا تو اس کے اہل خانہ نے رات کو ہی تلاش بین شروع کردیا۔ہفتہ کی صبح ا س کی لاش گاؤں کے ایک تالاب میں پڑی ملی۔ متوفی کسان کا گلا ریت کر و سر میں چوٹ مار کر قتل کیا گیا ہے سی او نے بتایا کہ متوفی کی لاش کو پنچامہ بھر کر اسے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے اور قتل کی وجوہات کی جانچ کی جارہی ہے ۔