اجازت نامے کےبغیر مسجدالحرام آنے پرہزاروں ریال جرمان
مسجدالحرام میں اجازت نامےکےبغیرداخل ہونےکی کوشش کرنےپر1ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔
سعودی وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ رمضان میں بغیراجازت نامے کے مسجدالحرام میں آنے والے عمرہ زائرین پر 10 ہزار ریال جرمانہ ہوگا جب کہ مسجدالحرام میں اجازت نامےکےبغیرداخل ہونےکی کوشش کرنےپر1ہزار ریال جرمانہ کیا جائے گا۔
وزات داخلہ کا کہنا ہے کہ جرمانےکانفاذ کورونا وباکےخاتمےتک برقراررہےگا۔
وزارت داخلہ نے مسجدالحرام آنے والے نمازیوں اور عمرہ زائرین کو پابند کیا ہے کہ اجازت نامے کے بغیر وہ مسجد الحرام کا رخ نہ کریں۔وزارت نے کہا کہ نماز اور عمرہ کےلیے آنے والے مقیم شہری اور غیرملکی اجازت نامہ لازمی حاصل کریں۔
مسجدالحرام جانے والے راستوں پر چیک پوسٹیں قائم کرکے اجازت نامے چیک کیے جائیں گے اور ایس او پیز کے تحت انہیں داخلے کی اجازت ملے گی۔