اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں لگنے والی آگ اور آکسیجن کے سلنڈر سے ہونے والے دھماکے سے 19 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوئے۔تہران کے فائربریگیڈ شعبے کے ترجمان جلال مالکی نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دارالحکومت تہران میں سینا اطہر کلینک میں شدید آگ لگنے اور آکسیجن کے سلنڈر سے ہونے والے دھماکے سے 19 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے 7 کو علاج معالجے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا جبکہ دیگر 7 زخمیوں کا علاج جاری ہے۔









