لندن؛ برطانوی دارالحکومت کے مشرق میں کثیر منزلہ عمارت میں آگ لگنے کے بعد بچوں سمیت 100 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔واقعہ داگن ہام علاقے میں پیش آیا، جہاں عمارت میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا اور 2 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ۔
کارروائی میں 40 فائر ٹرک اور 225 فائر فائٹرز نے حصہ لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے ،تاہم مقامی میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ عمارت میں آگ سے متعلق حفاظتی انتظامات موجود نہیں تھے۔