لندن: ملک کے مغربی علاقے میں واقع ایک چرچ آگ لگنے کے باعث نقصان سے دوچار ہوگئی۔
عالمی میڈیا کے مطابق مغربی لندن کے علاقے ساو¿تھ ہال میں موجود ایک چرچ کواچانک لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔مقامی میڈیا کے فائر بریگیڈ کے مطابق آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس نے چرچ کے گراو¿نڈ فلور، دوسری منزل اور چھت کو مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں تاریخی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
ترجمان لندن فائر بریگیڈ کے مطابق آگ بجھانے کے عمل میں 70 سے زائد فائر فائٹرز اور متعدد گاڑیاں مصروف رہیں، مقامی انتظامیہ نے صورتحال کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے عوام کو متاثرہ علاقے سے دور رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔