امریکا کی ریاست کیلی فورنیا کے شمالی علاقوں میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔سخت گرمی کے دوران آگ بھڑکنے کے باعث 26 ہزار سے زائد افراد رہائشی علاقوں سے انخلا پر مجبور ہوگئے ہیں۔
آگ نے 3 ہزار ایکڑ علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اورخدشہ ہے کہ 2018 میں آگ سے متاثرہ علاقہ پیراڈائز پھر سے آگ کی زد میں آجائے گا۔
امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق14 سو سے زائد فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جبکہ اب تک 4 فائر فائٹرز آگ بھجانے کی کوششوں کے دوران جانیں گنوا چکے ہیں۔
گورنر گیون نیوسوم نے متاثرہ علاقے میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے آگ پر قابو پانے کیلئے مزید وسائل کیلئے راستے صاف رکھنے اور کیلی فورنیا نیشنل گارڈ کو آتشزدگی پر کنٹرول کیلئے معاونت کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے 8 ہیلی کاپٹر اور متعدد ائیر ٹینکرز آگ بجھانے کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔