ایران میں شمالی تہران کے جنگلوں میں سخت گرمی کے باعث آگ لگ گئی جس کے باعث جیل کے ارد گرد سیکیورٹی زون میں لگی بارودی سرنگیں دھماکے سے پھٹ گئیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق آگ صرف چند منٹوں کے لیے لگی جس پر فوری طور پر قابو پا لیا گیا۔ آگ کے باعث جیل کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی اس واقعے میں کوئی جانی نقصان ہوا۔









