فلسطین کے حامیوں نے امریکی ریاست اوہائیو کی سٹی کونسل میں، فلسطینی عوام کی حمایت اور فلسطینیوں کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت میں احتجاجی مظاہرہ کیا-
امریکی ریاست اوہائیو کی سٹی کونسل میں جمع ہونے والے فلسطین کے سینکڑوں حامیوں نے آزاد فلسطین کے نعرے لگائے اور اوہائیو کے میئر پر صیہونی حکومت کے ہاتھوں غزہ میں نسل کشی کی حمایت کا الزام لگایا۔ گزشتہ دنوں میں فلسطین کے حامیوں نے، کہ جن میں صیہونیت مخالف یہودیوں کی بھی بڑی تعداد شامل تھی، فلسطینی عوام کی حمایت میں نیویارک کے مرکزی میٹرو اسٹیشن پر اجتماع کیا ہے-









