لکھنؤ: اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ جی نے کہا کہ آج پورا ملک دشمیش گرو گوبند سنگھ جی مہاراج کے پرکاش اُتسو سے جڑ کر اور ان کی علامتوں کو یادکرتے ہوئے نئی توانائی حاصل کررہا ہے۔ گرو گوبند سنگھ جی مہاراج ایک عظیم انسان تھے۔
اس زمین پر اس کی آمد ایک خاص مقصد کے لئےتھی۔ گرو گوبند سنگھ جی مہاراج نےمذہب، سچائی اور انصاف کے قیام کے لئےشہادت کی جس روایت کو پیش کیا تھا،اسے آگے بڑھاتے ہوئے گرو تیغ بہادر سنگھ جی مہاراج نے اپنے آپ کو وقف کر دیا۔وزیر اعلیٰ آج یہاں ڈی اے وی ڈگری کالج میں گرو گوبند سنگھ جی مہاراج کے پرکاش اُتسو کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے۔
پروگرام میں وزیر اعلیٰ کو سروپا اور اعزازی علامتی تمغہ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے نیشنل گیمز میں میڈل جیتنے والے خالصہ انٹر کالج کے 06 طلباء، ان کے اسپورٹس ٹیچر اور پرنسپل کو اعزاز سے نوازا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گرو گوبند سنگھ جی مہاراج نے جو مثال قائم کی ہے وہ آج بھی پورے ملک، سماج اور ہر سکھ کے لیے تحریک ہے۔ ان کے چار بیٹوں صاحبزادہ اجیت سنگھ جی، صاحبزادہ جُجھار سنگھ جی، صاحبزادہ زوراور سنگھ جی اور صاحبزادہ فتح سنگھ جی نے ملک اور مذہب کے لئے اپنی جانیں قربان کیں۔
گرو گوبند سنگھ جی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تاریخ میں ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ ملک اور مذہب کی حفاظت کے لئے کئی نسلوں نے خود کو قربان کیا ہو۔
یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ 19-2018 میں لکھنؤ گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے صاحبزادوں کی قربانیوں کی یاد میں ویر بال دیوس کا مطالبہ اٹھایا گیا اور پہلی بار وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر ایک عظیم کیرتن کا اہتمام کیا گیا۔جس کے بعد قومی سطح کے ویر بال دیوس کا انعقاد 2022 سے کیا گیا تھا۔اب اس کا انعقاد مکمل طور سے شروع ہو گیا ہے۔