واشنگٹن ڈی سی: ڈیموکریٹک پارٹی کے 5 سیاہ فام مسلمان امیدواروں نے وسکونسن، فلوریڈا اور ڈیلاویئر کے قانون ساز ایوان کا انتخاب جیت کر امریکا میں ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ ان میں تین مسلم خواتین بھی شامل ہیں۔
خبروں کے مطابق، اوکلاہوما سے مسلم خاتون ماری ٹرنر قانون ساز ایوان کی رکن منتخب ہوگئی ہیں۔ وہ اوکلاہوما کی قانون ساز اسمبلی میں پہلی مسلم رکن بھی ہیں۔ اسی طرح ڈیلاویئر میں مدینہ ولسن اینٹن بھی قانون ساز ایوان کی پہلی مسلم رکن بن گئی ہیں۔









