برطانیہ کے دارالحکومت لندن کی ایک مسجد میں موذن پر چاقو سے حملہ کیا گیا جس پر حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا۔
برطانوی میڈیا کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کے دارالحکومت لندن کی ایک مسجد میں موذن پر چاقو سے حملہ کیا گیا جس پر حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ریجنٹ پارک کی مشہور مسجد میں اس وقت پیش آیا جس موذن ظہر کی نماز کے لیے اذان دینے کی تیاری کررہا تھا۔
ذرائع کے مطابق 3 بج کر 10 منٹ پر مددگار ایجنسی کو مسجد کی جانب سے مدد کی فون کال موصول ہوئی جس پر پولیس فوری پہنچی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وہی اصل حملہ آور ہے۔
امدادی عملے کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی عمر لگ بھگ 70 برس ہے اور اس پر چاقو کے ایک سے زیادہ وار کیے گئے ہیں تاہم سوشل میڈیا پر موجود بعض پوسٹوں میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ حملہ ایک سفید فام شخص نے کیا اور اس نے مسجد میں موجود شخص کی گردن پر بھی وار کیے۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔