بدایوں، 9جون (یو این آئی) اترپردیش میں بدایوں ضلع کے حضرت پور علاقہ میں آج لنٹر ڈالنے والی مشین کے پلٹ جانے سے اس کے نیچے دب کر ایک مزدور کی ہوگئی جبکہ چھ دیگر زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حضرت پور علاقہ میں جمال پور کے باشندہ راموتار ٹریکٹر پر مزدوروں کے ساتھ لنٹر ڈالنے والی مشین لیکر لنٹر ڈالنے جارہے تھے جیسے ہی وہ گاوں سے نکلنے کے بعد سیجنی حضرت پور روڈ پر آئے تو اس وقت جمال پور کے نزدیک مشین کے اگلے پہیے کے بیرنگ نکل جانے سے وہ پلٹ گئی۔
مشین کے نیچے دب جانے سے 30سالہ راموتار کی موت ہوگئی جبکہ اس کے چھ ساتھی زخمی ہوگئے۔