نوبل انعام یافتہ افراد کی جانب سے خط اقوام متحدہ میں پاکستانی اور بھارتی مستقل مندوبین کو جمع کروایا گیا ہے جس میں دونوں ممالک کے سربراہان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ملک کے بچوں کے وسیع تر مفاد میں موجودہ کشیدگی ختم کرنے کے لیے دانشمندانہ اقدامات کریں۔
نوبل انعام پانے والی شخصیات نے اپنے خط میں اس بار پر زور دیا کہ مہذب معاشرے میں شدت پسندی، تشدد اور دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو لکھے گئے خط پر ملالہ یوسف زئی سمیت نوبل انعام حاصل کرنے والے 59 افراد کے دستخط موجود ہیں۔