بھارت کی دو ریاستوں میں آسمانی بجلی گرنے سے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 38 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘اے پی’ کے مطابق پولیس نے کہا کہ آسمانی بجلی کے باعث زیادہ تر ہلاکتیں مغربی ریاست راجستھان میں ہوئیں جہاں 12ویں صدی کے قلعہ امر کے واچ ٹاور کے قریب بجلی گرنے سے 11 افراد ہلاک ہوئے۔









