واشنگٹن، 11 فروری (یو این آئی/ا سپوتنک) امریکہ میں میساچوسٹس کے اسپرنگ فیلڈ میں سیاہ فاموں کی چرچ میں آگ لگانے کے الزام میں ایک شخص کو قصوروار ٹھہرایا گیا ہے ۔ یہ اطلاع محکمہ انصاف نے دی ہے۔
معلومات کے مطابق ’’ہالٹن مین کے دشکو ولچیو (45) کو ایک وفاقی عدالت کی جانب سے مذہبی املاک کو نقصان پہنچانے کے چار معاموں سمیت دیگر الزامات میں قصوروار ٹھہرایا ہے۔ ولچیو کو پہلے بھی مجرمانہ الزامات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
سنہ 2020 میں مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کمیونٹی پریسبیٹیرین چرچ ( ایم ایل کے چرچ) میں آتشزدگی کے واقعے سے بھی مشتبہ کے تار جڑے ہوئے تھے ‘‘۔
۔ عدالت نےاپنے فیصلے میں 30 سال کی قید، تین سال کی نگرانی میں رہائی اور250,000 ڈالرجرمانہ عائد کیا ہے۔