بریلی : اتر پردیش کے بریلی میں واقع مہاتما جیوتے پھولے روہیل کھنڈ یونیورسٹی کیمپس میں ایک میموری گارڈن بنایاگیاہے۔
اس میموری گارڈن میں ملک ، ریاست اور یونیورسٹی سے وابستہ مختلف ڈگری کالجوں کے اساتذہ اور ملازمین کی یاد میں مختلف قسم کے پھلدار درخت لگائے گئے، جو کورونا وبائی امراض کا شکار ہوئے ہیں۔
میموری گارڈن کا افتتاح مرکزی وزیرمویشی پروری وڈیری و فشریز گراج سنگھ اور وزیر محنت و روزگار سنتوش کمار گنگوار نے کیا۔