دارالحکومت تہران میں ایرانی عوام نے ملین مارچ کرکے، عوام کے مظاہروں کو اغوا کرکے تشدد میں تبدیل کرنے والے تخریبی عناصر اور بلوائیواں نیز ان کے سرپرستوں امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اسرائیل نیز ان کی پٹھو اس خطے کی بعض آمر رجعت پسند حکومتوں سے اپنی نفرت کا اعلان کیا۔
دارالحکومت تہران ایک بار پھر امریکا مردہ بادہ ، اسرائیل مردہ باد، برطانیہ مردہ باد، اور بلوائی مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ ایران میں بلوے اور تشدد کے خلاف عوام کا ملین مارچ جاری ہے۔
ہمارے نمائندوں کی رپورٹوں کے مطابق دارالحکومت تہران کے مختلف علاقوں سے ریلیوں اور جلوسوں کی شکل میں عوام انقلاب اسکوائر پہنچے۔ دارالحکومت تہران کا انقلاب اسکوائر اور اس کے اطراف کی شاہراہیں، بلوے اور تشدد کے مخالفین اور انقلابی اقدار نیز اسلامی جمہوری نظام کے حامیوں سے چھلک رہی تھیں۔

قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان کے بعد ایران کے بعض شہروں میں عوام نے پر امن مظاہرے کئے تھے لیکن اغیار سے وابستہ بلوائی عناصر نے عوام کے ان مظاہروں کو تشدد میں تبدیل کرکے منحرف کردیا۔ بلوائیوں نے مختلف شہروں میں سرکاری اور عوامی املاک کو نقصان پہنچایا اور بدامنی پھیلانے کی کوشش کی۔
اس دوران وائٹ ہاؤس نے ایران کے خلاف اپنے بے بنیاد دعووں کی تکرار کرتے ہوئے بلوائیوں اور تخریبی عناصر کی حمایت کا اعلان کیا۔









