حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں محرم الحرام کی ساتویں شب میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔
کورونا وائرس کی روک تھام اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی طرف سے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے والی قومی کمیٹی کی ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی روشنی میں اس مجلس عزا میں عوام کو دعوت نہیں دی گئی ۔ مجلس عزا سے حجۃ الاسلام والمسلمین صدیقی نے خطاب کیا اور حجۃ الاسلام مرتضی وافی نے مصائب پیش کئے۔ حسینیہ امام خمینی (رہ) میں مجالس عزا کا سلسلہ 12 محرم تک جاری رہےگا۔