میڈیکل سائنس میں جدید ترقی کے باوجود بھی ٹی بی (Tuberculosis) ایک جان لیوا بیماری ہے۔یہ بیماری کئی ممالک میں آج بھی قیمتی جانوں کے نقصان کا باعث بن رہی ہے لیکن اب اس بیماری سے بچاؤ کے لیے تیار کیے جانے والے نئے مرکب سے مستقبل کے لیے ٹی بی کا شکار افراد کے مؤثر علاج کے لیے امید کی ایک کرن روشن ہوئی ہے۔









