گورکھپور: مقامی ریلوے جنکشن پر مسافروں کی سہولت کیلئے نیا فٹ اوور برج بنے گا، ریلوے کی گتی شکتی یونٹ نے نقشہ بھی تیار کرلیاہے۔اسے مکمل کرانے کیلئے ۶ماہ کا ہدف مقرر کیاگیا ہے۔ نیا فٹ اوور برج ریل لائنوں کے درمیان بغیر ستون کے تیار ہوگا ،اس سے ٹرینوں کی سرگرمیاں متاثر نہیں ہوں گی۔نقشے کی توثیق ہوتے ہی تعمیراتی کام کا عمل شروع ہوجائے گا۔
گورکھپور جنکشن کے پلیٹ فارموں پر آمدورفت آسان ہوجائے گی، پلیٹ فارم نمبر ۱ پر بند پڑے فٹ اوور برج کی جگہ اب نیا پل بنے گا۔چیف رابطہ عامہ افسر پنکج سنگھ کے مطابق تجدید کاری کے بعد مشرقی اور مغربی کناروں پر واقع ایف اوبی پر لوڈ کے ساتھ حادثات کے اندیشے بھی بڑھ گئے ہیں۔
ایک سے دوسرے پلیٹ فارم پر آناجانا مشکل ہوگیا ہے،بزرگ ،خواتین ، مریض اور بچے پریشان ہیں،۱۳۹برس بعد ۴۹۸کروڑ روپئے کی لاگت سے سٹی سینٹر کے طور پر گورکھپور جنکشن کی تجدیدکاری ہورہی ہے۔
۷؍جولائی ۲۰۲۳ کو وزیراعظم نریندر مودی نے تجدیدکاری کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھاتھا۔