کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں عالمی وباء کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے پہلے 3 کیسز سامنے آگئے ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق کینیڈا میں اومی کرون ویرینٹ پازیٹو کے 2 افراد حالیہ دنوں میں نائجیریا سے واپس آئے تھے جبکہ تیسرا متاثر شخص سوئٹزرلینڈ سے واپس آیا تھا۔









