لکھنؤ: نگوہاں تھانہ علاقہ میں تیز رفتار بے قابو کار نے ڈیوائیڈر کراس کررہے شخص کو زوردار ٹکر ماردی جس سے وہ سنگین طور سے زخمی ہوگیا۔ اطلاع پاکر موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دیا۔
نگوہاں رتناپور باشندہ نریندر کے مطابق دوشنبہ قریب11بجے دن میں لال پور ٹاور کے پاس اس کے والد سوامی دیال ڈیوائیڈر پار کررہے تھے تبھی لکھنؤ کی جانب سے رائے بریلی کی طرف جارہی یوپی 32ڈی ایف 3766 لال رنگ کی کار نے ان کےوالد سوامی دیال کو ٹکر ماردی جس سے وہ سنگین طور سے زخمی ہوگئے ۔
علاج کےلئے ان کو عومی صحت مرکز موہن لال گنج میں داخل کرایا گیا جہاں پر ڈاکٹروںنے ان کو مردہ قرار دے دیا۔ انسپکٹر نے بتایاکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیاگیا ہے اور تحریر کی بنیاد پر کیس درج کرکے قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔