میکسیکو سٹی، 29 مئی (یو این آئی) میکسیکو سٹی میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر احتجاجی مظاہرے کے دوران پولس کے ساتھ پرتشدد جھڑپوں کے نتیجے میں چھ افراد جھلس گئے اور چند صحافی زخمی ہو گئے۔
منگل کی دیر شام تقریباً 80 افراد اسرائیلی سفارت خانے کے باہر جمع ہوئے اور پولس کا گھیرا اور رکاوٹیں توڑنے کی کوشش کی۔ سفارت خانے کے محافظوں نے پولس افسران کی مدد سے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے لیکن ان پر پتھروں اور شیشے کی بوتلیں پھینکی گئيں۔
مظاہرین میں میں مبینہ طور پر زیادہ تر خواتین شامل تھیں، جن کی جھڑپیں تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہیں، مگر کسی کو حراست میں نہيں لیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ جھڑپوں کے دوران واقعات کی کوریج کرنے والے متعدد صحافی زخمی ہوئے۔
رپورٹ میں دارالحکومت کی پولیس کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ جھڑپوں کے دوران چار پولس افسران اور دو خواتین کو چوٹیں آئیں، زیادہ تر زخمیوں کے جسم کے مختلف حصے جھلس گئے اور ڈاکٹر ان کا علاج کر رہے ہيں۔
میڈیا نے رپورٹ کیا کہ جنوبی غزہ پٹی میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر حالیہ اسرائیلی حملوں کے خلاف احتجاجی کارروائی کی گئی تھی۔
اسرائیل نے نے اتوار کے روز رفح شہر کے شمال مشرق میں واقع پناہ گزین کیمپ پر حملہ کیا تھا۔ فلسطینی سول ڈیفنس سروس کا کہنا ہے کہ اس کے نتیجے میں کم از کم 40 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔