نئی دہلی: شام میں بغاوت کے بعد سیاسی اور قومی شناخت کی تبدیلی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ دہلی میں واقع شام کے سفارتخانے نے اپنا پرانا قومی پرچم اتار کر باغیوں کا جھنڈا لگا دیا ہے۔ یہ اقدام سفارتی طور پر اس بات کا عندیہ دیتا ہے کہ ہندوستان میں شام کے سفارتکاروں نے باغیوں کی حکومت کو تسلیم کر لیا ہے۔









